اسٹیٹ بینک، نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان، شرحِ سود برقرار رکھنے کا فیصلہ

Calender Icon پیر 15 جون 2026

اسلام آباد: اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے نئی مانیٹری پالیسی (monitery policy)کا اعلان کرتے ہوئے شرحِ سود (پالیسی ریٹ)کو 11.50 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مرکزی بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس میں ملکی معاشی اشاریوں، مہنگائی کی صورتحال، زرمبادلہ کے ذخائر اور مجموعی اقتصادی حالات کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کے بعد جاری بیان میں کہا گیا کہ موجودہ معاشی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے شرحِ سود میں کوئی تبدیلی نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق موجودہ پالیسی ریٹ مہنگائی کو قابو میں رکھنے، معاشی استحکام برقرار رکھنے اور مالیاتی نظام میں توازن قائم رکھنے میں معاون ثابت ہوگا۔ مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ آئندہ مہینوں میں ملکی اور عالمی معاشی صورتحال پر گہری نظر رکھی جائے گی اور ضرورت پڑنے پر مناسب پالیسی اقدامات کیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں:ایران امریکہ معاہدہ خوش آئند، ایاز صادق، پاکستانی کردارقابل ستائش، رضا امیری مقدم

شرحِ سود برقرار رہنے کے بعد کاروباری، صنعتی اور مالیاتی حلقوں کی توجہ اب مہنگائی، سرمایہ کاری اور اقتصادی سرگرمیوں پر اس فیصلے کے ممکنہ اثرات پر مرکوز ہوگئی ہے۔