اسلام آباد، وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف (shahbaz shrif)نے اعلان کیا ہے کہ جنیوا میں ایران امریکہ امن معاہدے کی میزبانی پاکستان کرے گا۔ قومی اسمبلی اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے انہوں نے پوری دنیا کو امن کا تاریخی سنگِ میل عبور کرنے پر مبارکباد پیش کی اور ایوان کو بتایا کہ پاکستان کی شب و روز کی مخلصانہ کوششوں کے نتیجے میں اب دنیا ایک ہولناک عالمی تباہی سے محفوظ ہو چکی ہے۔
3 ماہ اور 16 دن کی بے پناہ پسِ پردہ کوششوں اور طویل مذاکرات کے بعد بالآخر امریکہ نے ایران اور لبنان میں اپنی اور اپنے اتحادیوں کی تمام فوجی کارروائیوں کے مستقل اور فوری خاتمے کا اعلان کر دیا ہے۔
وزیرِ اعظم نے کہا کہ جنگ کی طویل اور ہولناک رات کے بعد اب امن کا سورج طلوع ہو گیا ہے۔ اس تاریخی امن معاہدے پر باضابطہ دستخطوں کی عالمی تقریب 19 جون کو جنیوا سوئٹزرلینڈ میں منعقد ہوگی۔
لیکن دنیا کے لیے سب سے بڑے اعزاز کی بات یہ ہے کہ اس پوری تقریب کا باضابطہ میزبان پاکستان ہوگا۔
انہوں نے اس کامیابی پر میاں محمد نواز شریف، صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی شکریہ ادا کیا کہ ان کی سیاسی بصیرت اور اعتماد کی وجہ سے حکومت یہ بڑا قدم اٹھا سکی۔
وزیرِ اعظم نے اس پورے عمل میں بھرپور اور غیر معمولی معاونت فراہم کرنے پر وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کا بھی خصوصی طور پر نام لے کر شکریہ ادا کیا اور پوری قوم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی۔
شہباز شریف نے کہا کہ آج پاکستان کے عظیم اور بہادر فیلڈ مارشل عاصم منیر کا ذکر کیے بغیر میری تقریر نا مکمل ہے، جنگ کے شعلے بجھانے اور امن کے قیام کے لیے فیلڈ مارشل عاصم منیر نے دن رات انتھک محنت کی، میرے ذاتی علم میں ہے ۔
مزید پڑھیں:سکھ یاتریوں کی گردوارہ پنجہ صاحب آمد، ماتھا ٹیکی و دیگرمذہبی رسومات
مذاکرات کے دوران کئی نشیب و فراز آئے اور بسا اوقات ایسا محسوس ہوتا تھا کہ معاملہ ختم ہو جائے گا، لیکن اس عظیم سپوت نے ہمت نہیں ہاری، اللہ تعالیٰ پر توکل کرتے ہوئے اپنی کوششیں جاری رکھیں، اور اللہ کے فضل و کرم سے گزشتہ رات جنگ بندی کا اعلان ہوا۔












پیر 15 جون 2026 