امریکا کا اسرائیل کو ایران کیساتھ معاہدے کی تفصیلات بتانے سے انکار

Calender Icon بدھ 17 جون 2026

امریکا نے اسرائیل کی ایران معاہدے(Ceasefire) کی تفصیلات تک رسائی کی درخواست مسترد کردی۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے امریکا سے ایران مفاہمتی یادداشت تک رسائی کی باضابطہ درخواست کی تھی۔

امریکا نے قومی سلامتی کے حساس معاملے پر اسرائیل کو معاہدہ دکھانے سے انکار کیا جس پر اسرائیلی حکام نے امریکی فیصلے کو حیران کن قرار دیا ہے۔

مزیدپڑھیں:استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد پر ٹیکس میں کمی کا فیصلہ

یاد رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط برجن اسٹاک میں 19 جون کو ہوں گے۔