نکاح کرنے پر مومنہ اقبال کو سلیوٹ پیش کرتا ہوں: مفتی عبدالقوی

Calender Icon جمعہ 19 جون 2026

متنازع مذہبی شخصیت مفتی عبدالقوی(Mufti Qavi) نے اداکارہ مومنہ اقبال اور مسلم لیگ ن کے رکنِ صوبائی اسمبلی ثاقب چدھڑ کے درمیان جاری تنازع پر اپنے ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔

مفتی عبدالقوی نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں ان سے مومنہ اقبال اور ثاقب چدھڑ کے درمیان جاری تنازع کے بارے میں بھی سوال کیا گیا۔

مزیدپڑھیں:افغان حکومت کا پاکستان میں مبینہ داعش کیمپس کو ڈرونز سے نشانہ بنانے کا پروپیگنڈا جھوٹ ہے: وزارتِ اطلاعات

انہوں نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ حمزہ حبیب سے نکاح پر میں مومنہ اقبال کو سلام پیش کروں گا، آپ نے بالکل ٹھیک فیصلہ کیا ہے، آپ کو مفتی عبدالقوی کی جانب سے سلیوٹ ہے۔

مفتی عبدالقوی نے ثاقب چدھڑ کو مشورہ دیا کہ جب آپ کے پاس پہلے سے 2 بیگمات موجود ہیں تو آپ کو تیسری کے بارے میں سوچنے کی کیا ضرورت ہے؟ اگر آپ میری طرح ذہین ہوتے تو بات نکاح تک پہنچتی۔