وزیرِ داخلہ محسن نقوی(Mohsin Naqvi) ایک مرتبہ پھر ایران کے دورے پر روانہ ہو گئے۔
ایرانی خبر رساں ایجنسی کے مطابق وزیرِ داخلہ محسن نقوی ایرانی قیادت سے ملاقات کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ محسن نقوی اسلام آباد ایم او یو پر مبارکباد اور اگلے مرحلے سے متعلق خصوصی بات کریں گے۔
مزیدپڑھیں:لاہور: سولر پلیٹس کی قیمتوں میں کمی
واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکا اور ایران کے درمیان سوئٹزر لینڈ میں ہونے والے مذاکرات منسوخ ہو گئے تھے۔
سوئس وزارتِ خارجہ کا مذاکرات کی منسوخی کا بیان امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کی سوئٹزر لینڈ روانگی مؤخر ہونے کے بعد سامنے آیا تھا۔
اس حوالے سے ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہنا تھا کہ امریکا تکنیکی مذاکرات جلد شروع ہونے کا منتظر ہے۔












ہفتہ 20 جون 2026 