وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی (Mohsin Naqvi)کی تہران(Tehran) میں ایرانی صدر، وزیرداخلہ اور وزیرخارجہ سے ملاقاتیں ہوئیں۔
وزیرداخلہ محسن نقوی کی ایرانی اعلیٰ حکام سے ملاقاتوں کے دوران اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے بعد خطے کی موجودہ صورتِ حال پر گفتگو ہوئی۔
محسن نقوی کی ایران کے وزیر داخلہ سے ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے امریکا ایران مفاہمتی یادداشت کو خطے میں پائیدار امن کی جانب مثبت قدم قرار دیا۔
مزیدپڑھیں:وزیراعظم اور فیلڈ مارشل تکنیکی مذاکرات میں شرکت کیلئے سوئٹزر لینڈ روانہ
ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا محسن نقوی کے دورے کا مقصد ایران امریکا مذاکرات میں پاکستان کی کوششوں کو آگے بڑھانا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ پاکستان کا کہنا ہے کہ تکنیکی مذاکرات میں مفاہمتی یادداشت پر عمل درآمد کے طریقوں پر بات ہوگی۔
دوسری جانب نائب وزیراعظم اسحاق ڈار مصر پہنچ ہوگئے، سعودی عرب، ترکیے اور مصر کے وزرائے خارجہ کے ساتھ آج اجلاس میں شریک ہوں گے، خطے میں امن اور استحکام پر گفتگو ہوں گی۔












اتوار 21 جون 2026 