اسلام آباد، امریکا ایران امن معاہدہ میں کامیاب ثالثی، پاکستان(Pakistani mediation) کی تاریخ کی سب سے بڑی سفارتی کامیابی ہے۔ امریکا ایران جنگ کو ختم کرنے کیلئے پاکستانی قیادت کے شاندار کردار نے پاکستان کو دنیا بھر کی توجہ کا مرکز بنا دیا۔عالمی جریدہ بلومبرگ کے مطابق پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف نے بطور ثالث سب سے پہلے امریکا ایران جنگ بندی معاہدہ کا اعلان کیا ۔
پاکستانی وزیراعظم اور عسکری قیادت امریکا ایران جنگ رکوانے کیلئے مرکزی شخصیات کے طور پر ابھرے۔ بلومبرگ نے کہا ہے کہ پاکستان نے ایرانی قیادت سے ملاقات، اسلام آباد امن مذاکرات اور مشکل ترین سفارتکاری سے امن کا راستہ ہموار کیا،ٹرمپ نے ذاتی طور پر پاکستان کے عسکری سربراہ کو پسندیدہ فیلڈ مارشل قرار دیا۔
رپورٹ کے مطابق پاکستانی قیادت کی امریکا اور ایران سے بہترین ہم آہنگی نے پاکستان کو ثالثی کے کردار کیلئے سب سے موزوں بنایا۔
مزید پڑھیں:گاڑیوں پر نمبر پلیٹ کی روایت کب، کہاں اور کیوں شروع ہوئی؟
سابق برطانوی رکن پارلیمنٹ اسٹیفن پاؤنڈ نے پاکستان کی کامیاب ثالثی کو عالمی منظر نامے میں اہم ترین کامیابی قرار دے دیا۔امریکی محکمہ دفاع کے سابق اہلکار کرسٹوفر کلیری نے کہا کہ پاکستان خطے میں ایک بااثر سفارتی اور فوجی کھلاڑی بن چکا ہے۔دنیا کو تیسری ممکنہ عالمی جنگ کے دہانے سے واپس لانے کیلئے پاکستان کی سول اور عسکری قیادت کی کاوشوں نے پاکستان کا وقار بلند کر دیا۔












اتوار 21 جون 2026 