اسلام آباد:18 نومبر ایم کیو ایم پاکستان کے مرکزی رہنما زاہد ملک نے بلاول بھٹو کے بیان کو سیاسی منافقت قرار دے دیا۔
بلاول ابو کو ایوان صدر سے نکالیں پھر بات کریں، ایک ٹکٹ میں دو مزے نہیں چلیں گے آئینی ترامیم پر الحمدللہ کہنے والا ایک سال بعد انا للّٰہ کیوں پڑھ رہا ہے؟
بلاول کا بیان سیاسی جماعت کے سربراہ کا نہیں بلکہ مافیا ڈان کی زبان ہے بلاول نے دھمکی دی کہ ہماری سیاسی جاگیر چھینی تو خون بہائیں گے۔
مزید پڑھیں:بنگلہ دیش کے ساتھ مزید مستحکم تعلقات کیلئے پرعزم ہیں: اسحاق ڈار
نئے صوبے عوام کی خوشحالی کی ضمانت ہیں نئے صوبوں کا مطالبہ آئینی ہے، عوامی مطالبات کو دھمکیوں سے دبایا نہیں جاسکتا بلاول سندھ میں 18 سالہ حکمرانی کا حساب دیںایم کیو ایم نئے صوبوں کے قیام کی جدوجہد جاری رکھے گی۔













بدھ 18 نومبر 2026 
