1800 سی سی تک گاڑیوں پر سپیشل ایکسائز ڈیوٹی عائد نہیں ہوگی، بلال اظہر کیانی

Calender Icon اتوار 21 جون 2026

اسلام آباد: وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی(Bilal Azhar) نے کہا ہے کہ 1800 سی سی تک گاڑیوں پر سپیشل ایکسائز ڈیوٹی عائد نہیں ہوگی۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ میں درآمدی لگژری، ہائبرڈ اور الیکٹرک گاڑیوں پر بھاری ٹیکس عائد کرنے کی تجاویز منظور کر لی گئیں جب کہ 1800 سی سی تک گاڑیوں کو اسپیشل ایکسائز ڈیوٹی سے مستثنیٰ رکھنے کا فیصلہ برقرار رکھا گیا۔

وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے اجلاس کو بتایا کہ 1800 سی سی تک گاڑیوں پر سپیشل ایکسائز ڈیوٹی عائد نہیں کی جا رہی، حکومت بڑی اور لگژری گاڑیوں کو سستا نہیں کرنا چاہتی۔

ایف بی آر حکام کا کہنا تھا کہ 2000 سے 3000 سی سی تک کی درآمدی گاڑیوں پر 86 فیصد جبکہ 3000 سی سی سے زائد گاڑیوں پر 92 فیصد سپیشل ایکسائز ڈیوٹی عائد کرنے کی تجویز پیش کی گئی جسے کمیٹی نے منظور کر لیا۔

اجلاس میں الیکٹرک گاڑیوں کے درآمدی پرزوں پر ایک سال کے لیے ایک فیصد سیلز ٹیکس کی سہولت میں توسیع کی تجویز بھی منظور کی گئی، بڑی درآمدی الیکٹرک گاڑیوں پر 30 سے 40 فیصد کسٹم ڈیوٹی عائد کرنے کی تجویز کی بھی منظوری دی گئی۔

حکام نے بتایا کہ 75 ہزار ڈالر مالیت تک کی درآمدی الیکٹرک گاڑیوں پر 30 فیصد جبکہ ایک لاکھ 10 ہزار ڈالر سے زائد مالیت کی ای وی گاڑیوں پر 40 فیصد کسٹم ڈیوٹی عائد کرنے کی تجویز ہے۔

دوسری جانب کمیٹی نے درآمدی ہائبرڈ، الیکٹرک اور لگژری گاڑیوں پر 30 سے 40 فیصد کسٹم ڈیوٹی اور 86 سے 92 فیصد سپیشل ایکسائز ڈیوٹی عائد کرنے کی تجاویز کی منظوری دے دی۔

مزید پڑھیں:انگلینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے 15 رکنی بھارتی ٹیم کا اعلان کردیا گیا

مزید برآں اجلاس کے دوران چیئرمین ایف بی آر نے درآمدی موبائل فونز پر عائد 20 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی میں کمی کی یقین دہانی بھی کرائی۔