امن مذاکرات، پاکستانیوں نے کتنے ایرانی ریال خرید لیئے ؟ تفصیل سامنے آ گئی

Calender Icon پیر 22 جون 2026

پاکستانیوں نے پانچ روز میں 3کھرب ایرانی ریال (Irani Riayl)خرید لئے، ایران امریکہ مفاہمت کے بعد چند دن میں ایرانی ریال کی قدر میں سو فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے چیئرمین ملک بوستان نے سماء سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ایرانی ریال کی خریدوفروخت قانونی ہے اور ان دنوں پاکستان کی مڈل کلاس ایرانی ریال خرید رہی ہے۔ دو ہزار میں ایک کروڑ ملنے والے ایرانی ریال کی قیمت چار ہزار روپے ہوگئی ہے۔

مطابق ملک بوستان کا کہناتھا کہ عوام لائسنس یافتہ منی چینجرز سے ایرانی ریال خریدیں، کراچی سے باہر اور دور دراز شہروں میں ایرانی ریال کی قیمت زیادہ ہے، ایران امریکہ ایم او یو پر دستخط کے بعد خریداری میں نمایاں اضافہ ہوا۔

2018 میں ایرانی ریال کی قدر 12 ہزار سے بڑھکر 60 ہزار فی کروڑ تک پہنچی تھی، ایران پر سیکشنز لگنے پر ایرانی ریال 60 ہزار سے گرتے گرتے دو ہزار روپے فی کروڑ تک آ گیا تھا۔

مزید پڑھیں:واٹس ایپ کے نئے فیچر نے صارفین کو تجسس میں مبتلا کر دیا

ملک بوستان کا کہناتھا کہ ایک ماہ میں 275000 روپے کے ایرانی ریال خریدے جا سکتے ہیں، ایک ڈالر کی قدر عالمی سطح پر 16 لاکھ اور پاکستان میں 13 لاکھ ایرانی ریال ہے۔

60 فیصد لوگ ایک لاکھ روپے تک کے ایرانی ریال خرید رہے ہیں، ایران امریکہ مفاہمت پر لوگوں کو لگتا ہے کہ ایرانی ریال کی قدر بڑھ جائے گی، لوگ اندھا دھند خریداری کے بجائے سوچ سمجھ کر ایرانی ریال خریدیں۔