ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں مبینہ کروڑوں کی بے ضابطگیوں کا انکشاف، آڈٹ

Calender Icon منگل 29 ستمبر 2026

ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں مبینہ بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے، صرف 86 لوڈر رکشوں پر 48 ہزار لیٹر سے زائد پٹرول خرچ ہونے کا آڈٹ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے۔

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی تھری کے اجلاس میں ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی 2023-24 کی آڈٹ رپورٹ پیش کی گئی۔

آڈٹ رپورٹ کے مطابق کمپنی پٹرول کے اخراجات سے متعلق ثبوت پیش نہ کرسکی، جبکہ 18 کروڑ 10 لاکھ روپے کی ادائیگیوں کے دستاویزی ثبوت بھی غائب ہیں۔

رپورٹ کے مطابق مشینری کے کرائے کی مد میں 6 کروڑ 82 لاکھ روپے سے زائد کی ادائیگیاں کی گئیں، جبکہ کمپنی میں ایک کروڑ 86 لاکھ روپے سے زائد کی مشکوک ادائیگی کا بھی انکشاف ہوا۔

چیئرمین پی اے سی تھری احمد اقبال نے کہا کہ صرف رکشوں پر اتنی بڑی مقدار میں پٹرول کا خرچ آنا سمجھ سے باہر ہے۔

مزید پرھیں:گورنر راج یا ایمرجنسی کی صورت بھرپور مزاحمت کریں گے، بیرسٹر گوہر

ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ایم ڈی سمیت متعلقہ افسران کمیٹی کو مؤثر جواب نہ دے سکے۔پبلک اکاؤنٹس کمیٹی تھری نے معاملے کا دوبارہ آڈٹ کرانے کا حکم دے دیا۔