پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کی رجسٹریشن بحال

Calender Icon بدھ 24 جون 2026

پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر (پی ٹی آئی) کی رجسٹریشن بحال ہوگئی،آزاد جموں و کشمیر ہائی کورٹ کے لارجر بینچ نے اہم فیصلہ سنا تے ہوئےمختصر حکم نامہ جاری کر دیا۔

چیف جسٹس آزاد کشمیر ہائی کورٹ جسٹس شاہد بہار کی سربراہی میں قائم لارجر بینچ نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے پی ٹی آئی کی رجسٹریشن بحال کرنے اور انتخابی نشان الاٹ کرنے کا حکم جاری کردیا۔

مزید پڑھیں:پی ٹی آئی نے جی بی الیکشن کے نتائج مسترد کر دیے

عدالتی حکم کے بعد پی ٹی آئی کے امیدوار آئندہ انتخابات میں بلے کے انتخابی نشان پر الیکشن لڑ سکیں گے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی آزاد کشمیر کی رجسٹریشن منسوخ کر دی تھی، جس کے خلاف سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی نے ہائی کورٹ میں رٹ پٹیشن دائر کی تھی۔