نوابشاہ: 2 سیلری اکاؤئنٹس سے 1 ارب سے زائد کی ٹرانزیکشنز، تحقیقات شروع

Calender Icon بدھ 24 جون 2026

نواب شاہ کے نجی بینک کے دو سیلری اکاوئنٹس(Salary Accounts) سے ایک ارب روپے سے زائد کی ٹرانزیکشن پر ایف آئی اے نے تحقیقات شروع کر دیں۔

ایف آئی اے کے مطابق اکاؤئنٹس ہولڈر کے بجائے کوئی اور اکاؤنٹس استعمال کر رہا تھا، مشکوک ٹرانزیکشنز سے منی لانڈرنگ کی گئی، 29 مئی کو مقدمہ درج ہوا۔

مزید پڑھیں:پاکستان آرمی میں کیپٹن رینک پر بھرتیاں، آن لائن رجسٹریشن کا آغاز

دونوں اکاؤئنٹس ہولڈر ضمانت پر ہیں، اطلاع نہ دینے پر چار بینک ملازمین کو مقدمہ میں نامزد کرتے ہوئے تحقیقات کیلئے ایف آئی اے سکھر آفس میں طلب کر لیا گیا ہے۔