حکومت کی ترجیح جانیں بچانا ہے،وینزویلاصدر

Calender Icon جمعرات 25 جون 2026

وینزویلا کی عبوری صدر ڈیلسی روڈریگیز کا کہنا ہے کہ اس وقت ان کی حکومت کی ترجیح ’جانیں بچانا‘ ہے اور حکام منہدم عمارتوں کے ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کی کوششوں میں لگے ہوئے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئندہ چند گھنٹوں میں امریکا، ڈومینیکن ریپبلک، میکسیکو اور ایل سلواڈور سمیت دیگر ممالک سے امدادی کارکن پہنچنا شروع ہو جائیں گے۔

مزید پڑھیںوینزویلا میں شدید زلزلہ،167 افراد ہلاک ، 1000 سے زائدزخمی

انہوں نے مزید کہا کہ اپنے گھر کھونے والوں کے لیے ہوٹلوں اور پناہ گاہوں کا انتظام موجود ہے اور عوامی خدمات کے لیے تمام غیر ضروری سرگرمیاں معطل کر دی گئی ہیں۔

عبوری صدر کا کہنا ہے کہ زلزلے سے سب سے زیادہ کراکس کے شمال میں واقع ریاست لا گوائیرا متاثر ہے جہاں درجنوں عمارتیں منہدم ہو چکی ہیں۔ انہوں نے اسے ’آفت زدہ علاقہ‘ قرار دیا ہے۔