بلوچستان کے اضلاع سبی اور کوہلو میں زلزلے کے جھٹکے

Calender Icon جمعہ 26 جون 2026

بلوچستان کے اضلاع سبی اور کوہلو میں زلزلے(earthquake) کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق سبی میں زلزلے کی شدت 4.2 جبکہ کوہلو میں 5 ریکارڈ کی گئی، سبی میں زلزلے کی گہرائی 42 کلومیٹر جبکہ کوہلو میں 18 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق سبی میں زلزلے کا مرکز شہر کے 57 کلومیٹر شمال مشرق میں تھا، جبکہ کوہلو میں زلزلے کا مرکز شہر کے 65 کلومیٹر شمال مشرق میں واقع تھا۔

مزیدپڑھیں:برطانوی بادشاہ چارلس بکنگھم پیلس میں کیوں نہیں رہیں گے؟

ابتدائی اطلاعات کے مطابق فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم متعلقہ ادارے صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔