بلوچستان میں 5کی شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا، مرکز کوہلو سے 65 کلومیٹر شمال مشرق میں ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق صبح 10 بج کر 58 منٹ پر بلوچستان میں زلزلے کے جھٹکے ریکارڈ کیے گئے۔ زلزلے کی شدت 5 ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کی گہرائی 18 کلومیٹر تھی۔
وینزویلا میں شدید زلزلہ،167 افراد ہلاک ، 1000 سے زائدزخمی
زلزلے کا مرکز بلوچستان کے ضلع کوہلو سے تقریباً 65 کلومیٹر شمال مشرق میں واقع تھا، جس کے جغرافیائی نقاط30.40 درجے شمالی عرض بلد اور 68.69 درجے مشرقی طول بلد ریکارڈ کیے گئے۔
فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم متعلقہ ادارے الرٹ ہیں۔












جمعہ 26 جون 2026 