صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی(PDMA) نے بالائی اضلاع میں گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے کا الرٹ جاری کردیا۔
پی ڈی ایم اے نے بالائی اضلاع میں درجہ حرات بڑھنے اور شدید گرم موسم کے باعث تیزی سے گلیشیرز کے پگھلنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق اپر ولوئر چترال، سوات، اپردیر،کوہستان اور مانسہرہ کی ضلعی انتظامیہ کو پیشگی اقدامات کیلئے ہدایات جاری کردی ہیں۔
مزیدپڑھیں:ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ، پاکستان کی پہلی کامیابی، نیدرلینڈ کو 37 رنز سے شکست
پی ڈی ایم اےنے بتایا کہ حساس گلیشیائی علاقوں میں متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو ہائی الرٹ رہنے اور مسلسل نگرانی کی ہدایت کی ہے جب کہ ریسکیو اداروں، مشینری اور ہنگامی عملے کو ہر وقت تیار رکھنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔












ہفتہ 27 جون 2026 