مامیا شاہ جعفر نے آٹو امیون بیماری ’لوپس‘ سے جدوجہد کی داستان سنادی

Calender Icon اتوار 28 جون 2026

پاکستانی اداکارہ اور ماڈل مامیا شاہ جعفر نے انکشاف کیا ہے کہ وہ گزشتہ ایک سال سے آٹو امیون بیماری لوپس (Lupus) کا سامنا کر رہی ہیں، جس کے باعث انہیں شدید جسمانی تکالیف اور طویل علاج سے گزرنا پڑا۔

مامیا شاہ جعفر نے سوشل میڈیا پر اپنی صحت سے متعلق سفر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ ایک سال میرے لیے انتہائی مشکل رہا۔

انہوں نے کہا کہ لوپس جیسی دائمی بیماری کے ساتھ زندگی گزارنا آسان نہیں، تاہم میں تمام مشکلات کے باوجود ہمت نہیں ہار رہی۔

اداکارہ نے بتایا کہ اس مشکل وقت میں میرے شوہر ہر قدم پر میرے ساتھ کھڑے رہے اور مسلسل حوصلہ افزائی کرتے رہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب میری طبیعت پہلے سے بہتر ہے اور میں دوبارہ باقاعدگی سے اپنے کام میں مصروف ہوں۔

مزیدپڑھیں:گپی گریوال کا پاکستانی فنکاروں کی صلاحیتوں کا اعتراف، ناصر چنیوٹی اور افتخار ٹھاکر کی تعریف

مامیا شاہ جعفر کا کہنا ہے کہ اکثر لوگ صرف مضبوط نظر آنے والے افراد کو دیکھتے ہیں، لیکن ان کے پیچھے چھپی روزمرہ کی جدوجہد اور درد کو محسوس نہیں کر پاتے۔

انہوں نے کہا کہ میں ہر روز بیماری سے لڑتے ہوئے بھرپور زندگی گزارنے کی کوشش کرتی ہوں۔

اداکارہ کی اس پوسٹ کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے، متعدد مداحوں نے مامیا شاہ جعفر کی ہمت اور حوصلے کو سراہتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ہے۔۔