نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار(ishaq dar) کی بحرین کے وزیر خارجہ ڈاکٹر عبداللطیف بن راشد الزیانی سے ٹیلیفونک گفتگو ہوئی جس میں اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے بعد کی علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق بحرین کے وزیر خارجہ نے اسلام آباد ایم او یو پر دستخط کی مبارکباد دیتے ہوئے پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہا۔ ڈاکٹر الزیانی نے امید ظاہر کی کہ اسلام آباد ایم او یو خطے میں دیرپا امن اور استحکام میں مددگار ثابت ہوگا۔
بحرین کے وزیر خارجہ نے سیز فائر اور پاکستان کے کردار پر وزیراعظم شہباز شریف ، اسحاق ڈار اور متعلقہ قیادت کا شکریہ ادا کرنے کے لیے جلد پاکستان کا دورہ کرنے کا عندیہ دیا۔
مزیدپڑھیں:میں نے ڈیڑھ سال پہلے اپنا خاندانی گھر چھوڑ دیا تھا: کومل عزیز خان
اسحاق ڈار نے پاکستان کے امن، مذاکرات اور سفارت کاری کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے اور اس سے باہر امن و استحکام کے فروغ کے لیے سفارتی کوششیں جاری رکھے گا۔












اتوار 28 جون 2026 