سپریم جوڈیشل کونسل، اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محمد آصف کیخلاف شکایت خارج

Calender Icon اتوار 28 جون 2026

اسلام آباد ہائیکورٹ(islamabad high court) کے جسٹس محمد آصف کے خلاف شکایت سپریم جوڈیشل کونسل نے خارج کر دی۔

جسٹس محمد آصف کے خلاف شکایت 22 جون کے اجلاس میں خارج کی گئی، سپریم جوڈیشل کونسل نے شکایت کنندہ کرنل(ر) انعام الرحیم کو آگاہ کر دیا۔

مزیدپڑھیں:وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی بحرینی ہم منصب سے رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا

جسٹس محمد آصف کے خلاف ٹریفک حادثہ کیس میں جاں بحق خواتین کے اہلخانہ پر دباؤ ڈالنے کا الزام تھا۔ جسٹس آصف پر اثر و رسوخ استعمال کرنے کا بھی الزام عائد کیا گیا تھا۔