یورپی یونین (European Union)نے وینزویلا کے زلزلہ متاثرین کیلئے 50لاکھ یورو ہنگامی امداد دینے کا اعلان کردیا۔
سربراہ یورپی خارجہ پالیسی کایا کیلاس کا کہنا ہے کہ یورپ اس مشکل وقت میں وینزویلا کے ساتھ کھڑا ہے،یورپی یونین کا سیٹلائٹ نظام امدادی کارروائیوں میں مدد فراہم کر رہا ہے،تباہ کن زلزلے پر وینزویلا کی قائم مقام صدر سے فون پر بات کی ہے۔
مزید پڑھیں:ٹرمپ وائٹ ہاؤس واپسی کے بعد اربوں ڈالر کما چکے ہیں، جوبائیڈن
خیال رہے کہ وینزویلا میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 1430 ہوگئی ہے جبکہ 3238 افراد زخمی ہیں، خدشہ ہےکہ تقریباً 50 ہزار افراد لاپتہ ،3142 افراد بےگھر ہوئے ہیں۔












اتوار 28 جون 2026 