خیبر پختونخوا حکومت نے جمعہ کے روز 100 فیصد ورک فرام ہوم (work from home)کی سہولت ختم کر دی۔
محکمہ ایڈمنسٹریشن نے چھٹی ختم کرنے کا اعلامیہ جاری کر دیا، ورک فرام ہوم سے متعلق 17 مارچ 2026 کا نوٹیفکیشن فوری طور پر واپس لے لیا گیا۔
اعلامیہ میں کہا گیا کہ آئندہ سے جمعہ معمول کے مطابق سرکاری ورکنگ ڈے ہوگا، تمام سرکاری ملازمین جمعہ کو دفاتر میں حاضر ہو کر فرائض انجام دیں گے، فیصلہ صوبائی کابینہ کے 54 ویں اجلاس کی ہدایات کی روشنی میں کیا گیا۔
مزیدپڑھیں:وزیراعظم کا آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کے عزم کا اعادہ
چیف سیکرٹری نے تمام محکموں کو فیصلے پر فوری عملدرآمد کی ہدایت کر دی ہے۔












منگل 30 جون 2026 