آئی پی ایل(IPL) ٹیم پنجاب کنگز کے آل راؤنڈر ششانک سنگھ اپنے والد کے ہمراہ بڑی مشکل میں پھنس گئے ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھوپال میں ششانک سنگھ، ان کے ریٹائرڈ آئی پی ایس افسر والد شیلیش سنگھ اور ایک ڈرائیور کے خلاف مبینہ طور پر گھریلو ملازم کو تشدد کا نشانہ بنانے اور بدزبانی کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق مقدمہ رتیباد تھانے میں درج کیا گیا جس میں قابلِ اعتراض زبان استعمال کرنے، معمولی جسمانی نقصان پہنچانے اور مشترکہ ارادے سے جرم کرنے سے متعلق دفعات شامل کی گئی ہیں۔
شکایت کنندہ وپیندر سنگھ تومر کا کہنا ہے کہ انہیں 25 جون کو سنگھ خاندان نے 15 ہزار روپے ماہانہ تنخواہ پر بطور باورچی ملازم رکھا تھا۔
مزیدپڑھیں:خیبر پختونخوا میں 15 مطلوب دہشت گردوں کی نئی فہرست جاری
تومر کے مطابق ملازمت کے پہلے دن سے ہی ان کے ساتھ سخت رویہ اختیار کیا گیا اور ان کا موبائل فون بھی اپنے پاس رکھ لیا گیا۔
ان کا الزام ہے کہ 28 جون کو فون واپس مانگنے پر شیلیش سنگھ نے انکار کر دیا، جس کے بعد ششانک سنگھ، ان کے والد اور ڈرائیور نے کمرے میں آ کر انہیں تشدد کا نشانہ بنایا، گالیاں دیں، گھر سے نکال دیا اور مبینہ طور پر رہائش اور کھانے کے اخراجات کے نام پر ایک ہزار روپے بھی زبردستی منتقل کروائے۔
Bhopal, Madhya Pradesh: Visuals of the employee in connection with whose complaint Shashank Singh and his father, retired Special DG Shailesh Singh, have been booked by Bhopal Police in an assault case. pic.twitter.com/a8BkWuvGlV
— IANS (@ians_india) June 29, 2026
دوسری جانب ششانک سنگھ نے تمام الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی والدہ نے باورچی کو نشے کی حالت میں پایا تھا جس کے باعث اسے ملازمت سے نکالا گیا۔
ان کے مطابق شکایت انتقامی کارروائی ہے جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔












منگل 30 جون 2026 