پسند سے شادی کرنے والے مشہور بھارتی اداکار جوڑے گورو کھنہ(Gaurav Khanna) اور آکانکشا چمولا(Akanksha Chamola) کے درمیان طلاق ہوئی ہے جس نے مداحوں کو حیرت میں مبتلا کردیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق آکانکشا چمولا اور گورو کھنہ کی طلاق کے ان دنوں سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہورہے ہیں اور صارفین اس پر بھرپور تبصرے کر رہے ہیں، صارفین اور اس جوڑی کے مداحوں کا کہنا ہے کہ اس خوبصورت جوڑے کی علیحدگی کے بعد ان کا محبت اور شادی سے یقین ہی اُٹھ گیا ہے۔
تاہم آکانشا چمولا نے گورو کھنہ سے طلاق کی وجہ بھی بتا دی ہے جس کے بعد ان کی طلاق کو لے کر ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے۔ آکانشا کے مطابق ‘وہ (گورو) بچے پیدا کرنا چاہتا ہے، اور میں اسے یہ نہیں دے سکتی’۔
View this post on Instagram
بھارتی رئیلٹی شو لاک اپ 2 کی پہلی قسط میں آکانکشا نے انکشاف کیا کہ وہ اور گورو کھنہ تقریباً ایک سال تک ایک دوسرے سے دور رہنے کے بعد باہمی رضامندی سے طلاق لے رہے ہیں۔
آکانشا کا کہنا تھا کہ پہلے ہم دونوں ہی بچے پیدا نہیں کرنا چاہتے تھے کیونکہ ہم دونوں ہی اس کیلئے تیار نہیں تھے مگر آہستہ آہستہ گورو بدل گیا اور بچے کی خواہش کرنے لگا مگر میں اب بھی اس چیز کیلئے خود کو تیار نہیں کر سکی اور گورو کی اس خواہش کو پورا نہیں کر سکتی کیونکہ میں آزاد رہنا چاہتی ہوں اس لئے الگ ہونے کا فیصلہ کیا۔












منگل 30 جون 2026 