بھارت: آئل ریفائنری کی پائپ لائن میں آتشزدگی، متعدد کارکن زخمی

Calender Icon منگل 30 جون 2026

بھارتی ساحلی شہر ہلدیا کی آئل ریفائنری(Oil refinery) کی پائپ لائن میں آگ بھڑک اٹھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہلدیا کی آئل ریفائنری میں آگ لگنے سے متعدد کارکن زخمی ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ہلدیا کی آئل ریفائنری میں آگ لگنے کی وجہ فوری معلوم نہیں ہو سکی۔

مزیدپڑھیں:پرتگال کو فیفا ورلڈ کپ جیتنے کیلئے معجزے کی ضرورت ہے: دانش تیمور

آئل ریفائنری انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آگ ممکنہ طور پر پائپ لائن سے تیل چوری کے سبب لگی۔

انتظامیہ کے مطابق واقعے کی اصل وجہ جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔