ٹریفک حادثےمیں زخمی صحافی شہیرحسین زیدی دوران علاج انتقال کرگئے

Calender Icon منگل 30 جون 2026

کراچی میں کریم آباد پل پرٹریفک حادثےمیں زخمی ہونےوالےنجی ٹی وی کے رکن شہیرحسین زیدی(Shaheer Zadi) دوران علاج انتقال کرگئے۔

شہیرحسین آج صبح کریم آباد پل پرواٹرٹینکرکی زد میں آکرشدید زخمی ہوئے تھے،حادثے کے بعد واٹر ٹینکرکا ڈرائیورفرار ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈرائیورفرارہونے کےبعد مشتعل افراد نے ٹینکرکےشیشے توڑ دیے تھے،واٹرٹینکرکوتحویل میں لے لیا گیا ، فرارہونے والے ڈرائیورکی تلاش جاری ہے۔

مزید پڑھیں:لاہور، ٹیوشن اکیڈمی کی چھت گرنے سے 14 بچے جاں بحق، متعدد زخمی

لواحقین کے مطابق شہیر حسین بفرزون کےرہائشی اورایک بچےکےباپ تھے۔دوسری جانب ایک اور واقعہ جوہرموڑ کے قریب پیش آیا جہاں واٹر ٹینکرکی ٹکرسے موٹرسائیکل سوار ایک شخص جاں بحق،ایک شخص زخمی ہوگیا۔ریسکیوحکام کے مطابق حادثےکےبعد مشتعل افراد نے ٹینکرکوآگ لگا دی