صبور علی مردانہ لباس پہننے پر تنقید کی زد میں، صارفین کے دلچسپ تبصرے

Calender Icon منگل 6 اکتوبر 2026

پاکستانی اداکارہ صبور علی (Saboor Aly)اپنے منفرد فیشن انتخاب کے باعث ایک بار پھر سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔

اداکارہ حال ہی میں ایک فلم کے پریمیئر میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے آسمانی رنگ کی شلوار قمیض پہنی، جسے انہوں نے پیچھے کی جانب سیٹ کیے گئے بالوں اور نیچرل میک اپ کے ساتھ اسٹائل کیا۔

صبور علی کا پہنا ہوا لباس ڈیزائنر محسن تواسلی کی مینز ویئر کلیکشن کا حصہ ہے، جسے اداکارہ نے اپنے انداز میں پہن کر تقریب میں شرکت کی۔

مزیدپڑھیں:بیجنگ اوپن: تماشائی کی آنکھ پہ گیند مارنے پر میدویدیف نااہل قرار

تصاویر اور ویڈیوز سامنے آنے کے بعد ان کا انداز سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گیا۔ کسی صارف نے انہیں ’انکل صبور‘ کہا تو کسی نے طنزیہ تبصرہ کیا کہ اداکارہ ’جمعہ کی نماز کیلئے تیار لگ رہی ہیں‘۔

کچھ صارفین نے ان کے انداز کا موازنہ ہانیہ عامر سے بھی کیا۔