کراچی، غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 38 افراد افغان کیمپ منتقل

Calender Icon بدھ 1 جولائی 2026

شہر قائد میں پولیس نے مختلف علاقوں میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان(Afghan) باشندوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران 38 افغان باشندوں کو حراست میں لیکر افغان کیمپ منقتل کر دیا۔
ترجمان ڈسٹرکٹ ساؤتھ پولیس کے مطابق پولیس نے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کاروائیوں کے دوران غیر قانونی طور پر مقیم 20 افغان باشندوں کو حراست میں لیکر ضابطے کی کارروائی کے بعد انھیں افغان کیمپ منتقل کر دیا۔

دوسری جانب سائٹ سپر ہائی وے صنعتی ایریا پولیس کی جانب سے بھی غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا عمل جاری ہے اور اس حوالے سے ڈی ایس پی سہراب گوٹھ اونگزیب خٹک نے بتایا کہ پولیس نے مختلف چھاپہ مار کاروائیوں کے دوران مجموعی طور پر غیر قانونی طور پر مقیم 15 افغان باشندوں کو حراست میں لیکر قانونی کارروائی کے بعد انھیں افغان کیمپ منتقل کر دیا۔

مزیدپڑھیں:سانحہ کاہنہ میں جاں بحق مزید 7 بچوں کی نماز جنازہ آج ادا کی جائے گی

ملیر کینٹ پولیس نے بھی غیر قانونی طور پر مقیم 3 افغان باشندوں کو حراست میں لے لیا پولیس کے مطابق زیر حراست افغان باشندوں کو افغان کیمپ میں تعینات متعلقہ حکام مزید قانونی کارروائی کے تحت ان کی وطن واپسی کے عمل کو یقینی بنائیں گے۔