سرحدی علاقے میں علیحدگی پسند گروہ کے داخلے کی کوشش ناکام بنا دی، پاسداران انقلاب

Calender Icon بدھ 1 جولائی 2026

ایران کے پاسداران انقلاب(IRGC) نے کہا ہے کہ شمال مغربی سرحدی علاقے میں علیحدگی پسند گروہ کے داخلے کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔
آئی آر جی سی کے مطابق یہ گروہ ایران میں داخل ہو کر تخریبی اور دہشت گردانہ کارروائیاں کرنے کا ارادہ رکھتا تھا۔

نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی تسنیم کے مطابق فورسز نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر کارروائی کی اور سرحدی علاقے میں گھات لگا کر اس گروہ کو نشانہ بنایا، کارروائی کے دوران گروہ کے تمام 6 ارکان مارے گئے۔

مزیدپڑھیں:ایران کا امریکا پر فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی کے اصولوں کی خلاف ورزی کا الزام

خیال رہے کہ ایران میں مختلف سرحدی علاقوں میں کئی مسلح علیحدگی پسند گروہ سرگرم ہیں، جن کے بارے میں تہران اکثر سکیورٹی خطرات کا الزام لگاتا ہے۔