ستمبر کے مہینے میں افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ(Afghanistan United Front) کی جانب سے طالبان رجیم کے خلاف 68 کارروائیاں کی گئیں جن میں 102 اہلکار ہلاک جبہ 48 زخمی ہوئے۔
افغانستان میں طالبان رجیم کے خلاف مزاحمتی حملوں کا دائرہ وسیع ہو گیا، جہاں مختلف صوبوں میں کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، اے یو ایف، این آر ایف اور این آئی ایف کی حالیہ کارروائیوں میں طالبان رجیم کے 23 اہلکار ہلاک اور 15 زخمی ہوئے ہیں۔
مزیدپڑھیں:صومالیہ میں بحری قزاقوں سے زخمی حالت میں بازیاب 4 پاکستانی آج کراچی پہنچیں گے
ان کارروائیوں میں متعدد چوکیاں، گاڑیاں اور انٹیلی جنس مراکز بھی متاثر ہوئے، مزاحمتی گروپوں نے طالبان رجیم کے عسکری اور انٹیلی جنس ڈھانچے کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔













اتوار 4 اکتوبر 2026 

