مانسہرہ کے سیاحتی علاقے ناران(Naran) میں ویڈیو بنانے کی کوشش کے دوران ایک گاڑی دریائے کنہار میں بہہ گئی۔
پولیس کے مطابق چار دوست گاڑی کو دریا سے گزار کر ویڈیو بنا رہے تھے کہ اچانک پانی کے تیز بہاؤ کے باعث گاڑی بے قابو ہو کر دریا میں بہہ گئی۔
مزیدپڑھیں:آزاد کشمیر: انٹیلی جنس ایجنسیوں کو کالعدم ایکشن کمیٹی کے غیر ملکی روابط کے شواہد مل گئے
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے چاروں نوجوانوں کو بچا لیا۔
ڈی ایس پی صداقت خان کے مطابق دریا میں بہہ جانے والی گاڑی کو نکالنے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔












بدھ 1 جولائی 2026 