چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی (Yahya Afridi)نے ملک کی چاروں ہائیکورٹس میں نئے ججز کی تقرری کے لیے سات رکنی انٹرویو کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیں۔
اعلامیے کے مطابق لاہور ہائیکورٹ اور اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز کی تقرری کے لیے قائم انٹرویو کمیٹی کے چیئرمین جسٹس حسن اظہر رضوی ہوں گے، جبکہ سندھ ہائیکورٹ اور بلوچستان ہائیکورٹ کے لیے انٹرویو کمیٹی کی سربراہی جسٹس عامر فاروق کریں گے۔
لاہور اور اسلام آباد ہائیکورٹس کی انٹرویو کمیٹیوں میں جسٹس عالیہ نیلم، جسٹس سرفراز ڈوگر، اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان، فاروق ایچ نائیک، علی ظفر اور احسن بھون بطور ارکان شامل ہوں گے۔
مزیدپڑھیں:بینک الفلاح کا خصوصی انٹرن شپ پروگرام، معذور افراد کے لیے ملک بھر سے درخواستیں طلب
سندھ ہائیکورٹ کی کمیٹی میں جسٹس عالیہ نیلم، جسٹس ظفر احمد راجپوت، اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان، فاروق ایچ نائیک، علی ظفر اور احسن بھون شامل ہوں گے۔
بلوچستان ہائیکورٹ کی انٹرویو کمیٹی میں جسٹس عالیہ نیلم، جسٹس محمد کامران خان ملاخیل، اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان، فاروق ایچ نائیک، علی ظفر اور احسن بھون بطور ارکان فرائض انجام دیں گے۔
اعلامیے کے مطابق یہ کمیٹیاں متعلقہ ہائیکورٹس میں نئے ججز کی تقرری کے لیے امیدواروں کے انٹرویوز اور جانچ پڑتال کا عمل مکمل کریں گی۔












جمعرات 2 جولائی 2026 