مشرق وسطی(Middle East) میں سعودی قیادت میں نیا اتحاد، قطر ترکیہ مصر اور پاکستان شامل، اسرائیل پالیسی پر تقسیم، خطے میں دو کیمپ تشکیل، سعودی بلاک کی نئی صف بندی، امارات واضح طور پر الگ تھلگ، محور کا کوئی باضابطہ نام نہیں، اسرائیلی رپورٹس اسے توسیع پذیر اسلامی نیٹو قرار دیتی ہیں۔
ریاض کا عرب ممالک اور ایران کے درمیان علاقائی سربراہی اجلاس کی میزبانی کا فیصلہ، امریکی جریدے فارن پالیسی کے مطابق مشرقِ وسطیٰ میں ایران کے ساتھ جنگ نے خلیجی ریاستوں کو شدید نقصان پہنچایا، ان کی برآمدات اور سلامتی کا احساس متاثر ہوا۔
مزیدپڑھیں:دنیا کا اگلا سب سے بڑا قتلِ عام بھارت میں ہونے کا خدشہ ہے: اعلیٰ سیکیورٹی عہدیدار
خلیج تعاون کونسل سے باہر ایک نیا گروپ تشکیل پایا ہے، جس میں سعودی عرب، قطر اور غیر خلیجی ممالک مصر، پاکستان اور ترکی شامل ہیں، جبکہ متحدہ عرب امارات کی غیر موجودگی نمایاں ہے۔ ان میں سے بعض ریاستیں جنگ سے واضح طور پر فائدہ اٹھانے والوں میں شامل ہیں، جبکہ دیگر نئی مضبوطی حاصل کرنے پر مطمئن ہیں۔












جمعہ 3 جولائی 2026 