بھارتی گلوکار دلجیت دوسانجھ (Diljit Dosanjh)کا کہنا ہے کہ اگر میں لاہور آ گیا تو مجھے دیگر ممالک جانے پر تنگ کیا جائے گا۔
عالمی سطح پر پنجابی موسیقی کے مقبول ترین گلوکار کے دنیا بھر میں کروڑوں مداح موجود ہیں، جن میں پاکستان سے بھی مداحوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔
ماضی میں دلجیت کو اس وقت تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا جب انہوں نے پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کے ساتھ ایک فلم میں کام کیا تھا، تاہم شدید ردِعمل کے باوجود انہوں نے فلم ریلیز کی۔
دلجیت دوسانجھ ہمیشہ پاکستانی مداحوں کے ساتھ مثبت رویے اور خلوص کا اظہار کرتے رہے ہیں۔
حال ہی میں ایک بین الاقوامی کنسرٹ کے دوران پاکستانی مداحوں کی جانب سے دیا گیا تحفہ بھی انہوں نے خوش دلی سے قبول کیا۔
گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک لائیو سیشن کے دوران ایک مداح نے انہیں لاہور آنے کی دعوت دی، جس پر گلوکار نے کھل کر گفتگو کی۔
انہوں نے کہا کہ میں لاہور ضرور آنا چاہتا ہوں، تاہم بھارت اور پاکستان کے درمیان سیاسی کشیدگی کے باعث صورتِ حال پیچیدہ ہے۔
مزیدپڑھیں:ٹیلر سوئفٹ اور ٹریوس کیلسی کا شادی سے قبل خیراتی اداروں کو 26 ملین ڈالرز کا عطیہ
گلوکار و اداکار کے مطابق اگر میں لاہور آیا تو بعد ازاں دیگر ممالک میں سفر کے دوران مجھے مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے، دنیا کی سیاست سے ہر ایک واقف ہے، یہ سب سیاست کا کھیل ہے اور میں سیاست سے ہمیشہ دور رہتا ہوں، کچھ بھی کر لو یہ کبھی ٹھیک نہیں ہو سکتا یہ بھی پکا ہے۔
View this post on Instagram
دلجیت دوسانجھ کے اس بیان پر سوشل میڈیا پر مختلف ردِعمل سامنے آئے ہیں۔
کئی صارفین نے ان کے مؤقف کو حقیقت پسندانہ قرار دیا ہے، ایک صارف نے لکھا کہ وہ واقعی بہت سچے انسان ہیں جبکہ ایک اور نے کہا ہے کہ دلجیت! ہم آج بھی آپ سے محبت کرتے ہیں۔












جمعہ 3 جولائی 2026 