ٹیلر سوئفٹ اور ٹریوس کیلسی کا شادی سے قبل خیراتی اداروں کو 26 ملین ڈالرز کا عطیہ

Calender Icon جمعہ 3 جولائی 2026

عالمی شہرت یافتہ امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ (Taylor Swift)اور امریکی فٹبالر ٹریوس کیلسی نے اس ہفتے کم از کم 20 خیراتی اداروں کو 26 ملین ڈالرز کا عطیہ دیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ واضح نہیں ہے کہ ٹیلر سوئفٹ اور ٹریوس کیلسی نے انفرادی طور پر کتنی رقم عطیہ کی ہے لیکن ان دونوں نے جن خیراتی اداروں کو عطیات دیے ہیں ان کی جانب سے اس جوڑی کا شکریہ ادا کرنے کے لیے خصوصی بیان جاری کیے گئے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اگرچہ یہ واضح نہیں ہے کہ امریکی گلوکارہ نے انفرادی طور پر کتنی رقم عطیہ کی ہے لیکن وہ ماضی میں بھی بغیر اعلان کیے کئی بار خطیر رقم عطیہ کر چکی ہیں۔

مزیدپڑھیں:اکشے کمار نے 1 ماہ میں 20 کروڑ روپے کے 4 فلیٹس فروخت کر دیے

رپورٹ کے مطابق ٹیلر سوئفٹ حالیہ برسوں میں جانوروں سے بچاؤ کی تنظیموں، فلوریڈا میں آنے والے سمندری طوفان کے متاثرین، ٹینیسی میں آنے والے طوفان کے متاثرین، لاس اینجلس کے جنگل میں لگنے والی آگ سے نجات کے لیے، امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن کے لیے، بچوں کے اسپتالوں اور کینسر میں مبتلا اپنے مداحوں کے لیے عطیات دے چکی ہیں۔

واضح رہے کہ آج کل میڈیا پر یہ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ رواں ہفتے ٹیلر سوئفٹ اور ٹریوس کیلسی رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والے ہیں اور شادی کی تقریب نیویارک کے معروف میڈیسن اسکوائر گارڈن میں منعقد کی جائے گی لیکن ابھی تک اس جوڑی نے خود اپنی شادی کے بارے میں میڈیا پر گردش کرتی خبروں کی تصدیق نہیں کی ہے۔