فیفا ورلڈکپ: رونالڈو کی پنالٹی سے قبل ’بسم اللہ‘ پڑھنے کی ویڈیو وائرل

Calender Icon جمعہ 3 جولائی 2026

فیفا ورلڈ کپ 2026 کے راؤنڈ آف 32 میں پرتگال(portugal) اور کروشیا کے درمیان کھیلے گئے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کرسٹیانو رونالڈو ایک بار پھر سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گئے۔

ایک وائرل ویڈیو میں ایسا دکھائی دیتا ہے کہ پنالٹی لینے سے چند لمحے قبل رونالڈو(Ronaldo) نے آہستہ آواز میں “بسم اللہ” کہا۔

یہ کلپ مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر تیزی سے شیئر کیا جا رہا ہے تاہم اس بات کی باضابطہ تصدیق نہیں ہو سکی کہ انہوں نے واقعی یہی الفاظ ادا کیے تھے۔

مداحوں کا کہنا ہے کہ پنالٹی لینے سے پہلے وہ خود سے کچھ الفاظ دہراتے ہوئے دکھائی دیے جنہیں کئی افراد نے “بسم اللہ” قرار دیا۔


اس پنالٹی کی اہمیت صرف وائرل ویڈیو تک محدود نہیں رہی بلکہ یہ رونالڈو کے ورلڈکپ کی ناک آؤٹ مرحلے میں کیریئر کا پہلا گول بھی ثابت ہوا۔

یہ ٹورنامنٹ میں ان کا تیسرا گول تھا جس نے پرتگال کو میچ میں واپس لانے میں اہم کردار ادا کیا۔

مزیدپڑھیں:جیلوں کو حقیقی اصلاح گاہوں میں تبدیل کرنے کا مشن، وزیراعلیٰ نے بڑے اصلاحاتی منصوبوں کی منظوری دیدی

واضح رہے کہ پرتگال نے کروشیا کو شکست دے کر راؤنڈ آف 16 میں جگہ بنالی جہاں اس کا مقابلہ اسپین سے ہوگا۔