ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ فائنل کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان

Calender Icon جمعہ 3 جولائی 2026

آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے فائنل کے لیے میچ آفیشلز(match Officials) کا اعلان کردیا گیا ہے۔

آئی سی سی کے مطابق جیکلین ولیمز اور ورندا راٹھی آن فیلڈ امپائرز ہوں گی جبکہ جی ایس لکشمی میچ ریفری ہوں گی۔

اعلامیہ کے مطابق کم کاٹن تھرڈ امپائر اور نیمالی پریرا فورتھ امپائرز کی فرائض سرانجام دیں گی۔

مزید پڑھیں:جدوجہد صرف بانی کی قید تنہائی ختم اور علاج کیلئے ہے، علیمہ خان

خیال رہے کہ ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کا فائنل آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان اتوار کو لارڈز میں کھیلا جائے گا۔