اسلام آباد؛ ایم ٹیگ کے بغیر یا کم بیلنس پراضافی ٹول ٹیکس وصولی کا نوٹفکیشن معطل

Calender Icon ہفتہ 4 جولائی 2026

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایم ٹیگ ( M TAG ) کے بغیر یا کم بیلنس پر 50 فیصد اضافی ٹول ٹیکس کی وصولی کے لیے جاری نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کا 30 مئی 2025 کا نوٹیفیکیشن معطل کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی اضافی ٹول ٹیکس وصول نہ کرے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے موٹروے پر ایم ٹیگ نہ ہونے یا کم بیلنس پر اضافی ٹول ٹیکس کی وصولی کے خلاف درخواست پر سماعت کا دو صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔

عدالت کے حکم نامے کے مطابق وکیل نے بتایا کہ ایم ٹیگ کے بغیر یا کم بیلنس پر 50 فیصد اضافی ٹول لیا جا رہا ہے، این ایچ اے اضافی ٹول قانونی طور پر نہیں لے سکتا۔

حکم نامے میں عدالت نے کہا کہ این ایچ اے سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کیا جاتا ہے اور 3 اگست تک فریقین تحریری جواب عدالت میں جمع کرائیں۔

مزید پڑھیں:دوسرا ٹی ٹوئنٹی: انگلینڈ نے بھارت کو 4 وکٹوں سے شکست دیدی

خیال رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایڈووکیٹ جلال حیدر نے این ایچ اے کی جانب سے اضافی ٹول ٹیکس کے لیے 30 مئی 2025 کو جاری کیا گیا نوٹیفکیشن چیلنج کر رکھا ہے۔