ٹھٹھہ کے علاقے گھارو میں موبائل فون نہ دلانے پر مبینہ طور پر باپ اور بیٹے کے درمیان جھگڑا ہوگیا، تلخ کلامی کے بعد 14 سالہ بیٹے نے مبینہ طور پر چھریوں کے وار کرکے اپنے 58 سالہ والد کو قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق مقتول عزیز خانیو اور ان کے بیٹے علی شیر خانیو کے درمیان گھر میں تلخ کلامی ہوئی، جس کے بعد مبینہ طور پر بیٹے نے اپنے والد پر تیز دھار آلے سے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوگئے۔
واقعے کے بعد مبینہ ملزم فرار ہوگیا، جبکہ علاقہ مکینوں نے مقتول کی لاش رورل ہیلتھ سینٹر گھارو منتقل کردی، جہاں لاش کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں:کیلیفورنیا کی تاریخ ساز تیراک کیتھرین بریڈ نے 900 میل طویل سفر طے کرلیا
دوسری جانب مقتول کے بھائی قیوم خانیو نے الزام عائد کیا ہے کہ مخالفین نے مبینہ طور پر ان کے بھتیجے کو استعمال کرکے ان کے بھائی کو قتل کروایا۔ پولیس کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں، جبکہ قتل کی اصل وجوہات تفتیش کے بعد سامنے آئیں گی۔













بدھ 21 اکتوبر 2026 

