کراچی؛ کورنگی میں پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے دو نوجوان زخمی، ویڈیو منظر عام پر آگئی

Calender Icon اتوار 5 جولائی 2026

 کورنگی کے علاقے سنگر چورنگی کے قریب پولیس اہلکاروں کی فائرنگ(Firing) سے دو موٹر سائیکل سوار نوجوانوں کے زخمی ہونے کے واقعے کی موبائل فون سے بنائی گئی ویڈیو بھی سامنے آ گئی ہے۔

ویڈیو میں پولیس اہلکاروں اور موٹر سائیکل سوار نوجوانوں کو سڑک پر گرا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔ زخمی ہونے والوں کی شناخت اطہر اور عبدالرزاق کے ناموں سے ہوئی ہے جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ اطہر کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق اہلکاروں نے موٹر سائیکل سوار افراد کو مشکوک جانتے ہوئے رکنے کا اشارہ کیا، تاہم انہوں نے رفتار تیز کر دی جس پر پولیس نے ان کا تعاقب کیا اور مناسب موقع ملنے پر فائرنگ کی۔

مزیدپڑھیں:کراچی: ڈیفنس موڑ مین کورنگی روڈ پر رکشا ٹریلر سے ٹکرا گیا، ایک ہی خاندان کے 6 افراد زخمی

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی شفاف تحقیقات کے لیے انکوائری ایس پی لانڈھی صفی اللہ کے سپرد کر دی گئی ہے جبکہ سامنے آنے والی ویڈیو سمیت تمام شواہد کا جائزہ لے کر واقعے کے حقائق کا تعین کیا جائے گا۔