سوات، جنازے میں شرکت کے دوران قاتلانہ حملے میں پیپلزپارٹی کے مقامی صدر جاں بحق

Calender Icon اتوار 5 جولائی 2026

سوات کے علاقے مٹہ میں نمازِ جنازہ کے دوران فائرنگ کے افسوسناک واقعے میں پاکستان پیپلز پارٹی(Pakistan Peoples Party) کے مقامی رہنما اور تحصیل صدر سمیع اللہ جاں بحق ہو گئے، جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔

ڈی ایس پی مٹہ حبیب شاہ کے مطابق واقعہ گھڑئی چپریال میں پیش آیا، جہاں نمازِ جنازہ کے دوران نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی۔ گولیاں لگنے سے سمیع اللہ موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے، جبکہ ایک اور شخص زخمی ہو گیا، جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

مزیدپڑھیں:فرانس اور برطانیہ آبنائے ہرمز میں فوج تعینات کرنے سے باز رہیں؛ ایران نے خبردار کردیا

پولیس نے واقعے کے بعد فوری کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا ہے، جبکہ مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ بظاہر پرانی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے، تاہم پولیس مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری رکھے ہوئے ہے تاکہ واقعے کے تمام حقائق سامنے لائے جا سکیں۔