آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے نوجوان ذیشان میر کو بھارتی سیکیورٹی فورسز نے تقریباً ایک ماہ بعد رہا کرکے لائن آف کنٹرول (LOC) پر پاکستان کے حوالے کر دیا۔
ذرائع کے مطابق آزاد کشمیر کے نوجوان ذیشان میر کو بھارتی سیکیورٹی فورسز نے رہا کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول پر پاکستانی حکام کے حوالے کر دیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ذیشان میر مقبوضہ کشمیر کی رہائشی لڑکی ارم بانو سے ملاقات کے لیے اُڑی پہنچا تھا، جہاں تقریباً ایک ماہ قبل بھارتی فورسز نے اسے گرفتار کر لیا تھا۔
مزیدپڑھیں:شدید گرمی اور لو میں بغیر اے سی کے خود کو ٹھنڈا رکھنے کے طریقے
نوجوان کی گرفتاری کا معاملہ پاکستان نے باضابطہ طور پر بھارتی حکام کے ساتھ بھی اٹھایا تھا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی سیکیورٹی فورسز نے اپنی تحقیقات کے بعد ذیشان میر اور ارم بانو کے درمیان تعلق اور محبت کی حقیقت کو تسلیم کیا، جس کے بعد نوجوان کی رہائی عمل میں لائی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ رہائی کے بعد ذیشان میر کو لائن آف کنٹرول پر پاکستانی حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔












اتوار 5 جولائی 2026 