ثاقب چدھڑ اور اہلیہ کی عبوری ضمانت میں توسیع؛مومنہ اقبال نے سوالات اٹھا دیے

Calender Icon اتوار 5 جولائی 2026

 اداکارہ مومنہ اقبال(momina iqbal) نے ثاقب چدھڑ اور انکی اہلیہ کی عبوری ضمانت قبل از گرفتاری  میں ایک بار پھر توسیع کے بعد قانونی کارروائی پر سوالات اٹھا دیے۔

لاہور کی سیشن عدالت نے جمعرات کو کیس کی سماعت کے دوران ایم پی اے ثاقب چدھڑ اور ان کی اہلیہ کی عبوری ضمانت میں 13 جولائی تک توسیع کرتے ہوئے دونوں کو تحقیقات میں شامل ہونے کی ہدایت کی تھی جبکہ استغاثہ سے آئندہ سماعت پر پیش رفت رپورٹ بھی طلب کی تھی۔

مومنہ اقبال نے انسٹاگرام اسٹوری میں کسی کا نام لیے بغیر لکھا کہ مجھے پہلے لگتا تھا کہ اثر و رسوخ صرف بھوانہ تک محدود ہے، تاہم اب محسوس ہوتا ہے کہ ایک ایم پی اے ہونے کا پورا فائدہ اٹھایا جا رہا ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ میرے نمائندوں کو متعدد بار ہراساں کیا گیا، ان کا تعاقب کیا گیا اور انہیں مختلف طریقوں سے دباؤ کا سامنا کرنا پڑا، کیا عام شہریوں کے مقدمات بھی اسی طرح چلتے ہیں یا صرف بااثر افراد کو بار بار تاریخیں ملتی ہیں۔

مزیدپڑھیں:مسلم لیگ ن کو جھٹکا،معروف رہنما ساتھ چھوڑ گئے، آئی پی پی میں شامل
واضح رہے کہ یہ معاملہ مئی میں اس وقت سامنے آیا تھا جب مومنہ اقبال نے دعویٰ کیا تھا کہ انہیں ایک رکنِ صوبائی اسمبلی کی جانب سے طویل عرصے سے آن لائن ہراسانی، سائبر بُلنگ اور جان سے مارنے کی دھمکیوں کا سامنا ہے،بعد ازاں انہوں نے درخواست میں ثاقب چدھڑ کا نام لیتے ہوئے الزام لگایا کہ انہوں نے شادی کی پیشکش مسترد ہونے پر مجھے اور میرے منگیتر کو دھمکیاں دیں، جبکہ میری بہن کو بھی دھمکی آمیز پیغامات بھیجے گئے۔

 4 جون کو این سی سی آئی اے نے ثاقب چدھڑ کے خلاف سائبر کرائم اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا تھا جبکہ انہیں 5 جون کو عبوری قبل از گرفتاری ضمانت مل گئی تھی، جس میں بعد ازاں متعدد بار توسیع کی جا چکی ہے۔