ائیرفورس کے بہادر گروپ کیپٹن (Group Captain) عاصم خاتون کو بچاتے ہوئے شہید ہوگئے ، واقعہ اسلام آباد کے نائنتھ ایوینیو پر پیش آیا۔
تفصیلات کے مطابق گروپ کیپٹن عاصم نےموٹرسائیکل پرسوار شخص کو ایک خاتون کا ہاتھ کھینچتے دیکھا،گروپ کیپٹن عاصم موٹرسائیکل کے قریب رکے تو خاتون گاڑی کی دوسری طرف بھاگ گئی۔
پاک بحریہ کے شہید افسرکی باہمت اہلیہ نے پاکستان نیوی میں بطورآفیسر کمیشن حاصل کرلیا
اسی دوران مبینہ ملزم نے گروپ کیپٹن عاصم سے بدکلامی کی اور ان پر فائرنگ کر دی،گروپ کیپٹن عاصم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے، ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔
خاتون کےمطابق ملزم ان کادفتری ساتھی ہےجس نےساتھ کام پرجانےکی پیشکش کی تھی،ملزم راستہ بدل کراسےکہیں اورلےجانا چاہتا تھا۔
گروپ کیپٹن عاصم نے بروقت مداخلت کر کے مجھے بچایا،قانون نافذکرنےوالےادارے ملزم کی گرفتاری کیلئے کارروائیاں کر رہے ہیں،گروپ کیپٹن عاصم شہید نے سوگواران میں بیوہ، بیٹی اور بیٹا چھوڑے۔
دوسری جانب وزیر داخلہ محسن نقوی نے خاتون کوبچاتےہوئےگروپ کیپٹن عاصم طارق کی شہادت پراظہارافسوس کیا، انہوں نے گروپ کیپٹن شہیدعاصم طارق کےاہلخانہ سےدلی ہمدردی اورتعزیت کا اظہار کیا۔
مزید پڑھیں:نیویارک، امریکی یوم آزادی تقریب کے دوران فائرنگ، 8 افراد زخمی، تحقیقات شروع
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نےآئی جی اسلام آبادپولیس سےواقعےکی رپورٹ طلب کر لی،انہوں نے ہدایت کی کہ فائرنگ کرنےوالےملزم کی جلدگرفتاری یقینی بنائی جائے،شہید کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی میں کوئی کسر نہ اٹھائی جائے۔












اتوار 5 جولائی 2026 