نیویارک کے کونی آئی لینڈ میں امریکا کی یوم آزادی کی تقریب کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں 8 افراد زخمی ہو گئے۔امریکی میڈیا کے مطابق زخمیوں میں 4 بچے بھی شامل ہیں ، زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
فائرنگ کی وجوہات اور حملہ آور سے متعلق تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں، علاوہ ازیں امریکا کے 250 ویں یومِ آزادی کی تقریبات پر بروکلین برج کے قریب آتش بازی کے دوران آگ بھڑک اٹھی، جس سے تقریب دیکھنے والے افراد میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق آتش بازی کے دوران دھواں اٹھتا اور شعلے بھڑکتے ہوئے دکھائی دیے، تاہم بعد ازاں حکام نے واضح کیا کہ آگ پل پر نہیں بلکہ آتش بازی کے لیے نصب پلیٹ فارمز پر لگی تھی۔
رپورٹس کے مطابق آگ تقریباً ایک منٹ میں بجھا دی گئی، جبکہ واقعے میں کوئی جانی نقصان یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔حکام کا کہنا ہے کہ 143 سال پرانا بروکلین برج مکمل طور پر محفوظ ہے اور اس کی ساخت کو کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچا۔
واضح رہے ایک ماہ قبل امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ایک اسکول کی گریجویشن تقریب کے دوران فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص ہلاک اور تین افراد زخمی ہو گئے تھے۔
مزید پڑھیں:اوپیک پلس کا بڑا فیصلہ، سعودی عرب سمیت 7 ممالک تیل کی پیداوار میں تبدیلی کریں گے
امریکی میڈیارپورٹس کےمطابق فائرنگ کا واقعہ اسٹیڈیم کے قریب پیش آیا تھا جہاں اسکول کی گریجویشن تقریب جاری تھی، اچانک فائرنگ سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا اور تقریب میں موجود افراد اپنی جان بچانے کے لیے محفوظ مقامات کی طرف دوڑ پڑے۔












اتوار 5 جولائی 2026 