ٹرمپ کی درخواست پر فیفا کا بڑا فیصلہ، امریکی کھلاڑی کی معطلی روک دی

Calender Icon پیر 6 جولائی 2026

فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا(Fifa) نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی درخواست پر امریکی فٹبال ٹیم کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے اہم کھلاڑی فلورین بالوگن کی ایک میچ کی معطلی پر عملدرآمد عارضی طور پر روک دیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق فلورین بالوگن کو 2 جولائی کو بوسنیا ہرزگوینا کے خلاف میچ میں ریڈ کارڈ دکھائے جانے کے بعد ایک میچ کے لیے معطل کیا گیا تھا، تاہم اب فیفا نے اس معطلی پر عملدرآمد ایک سال کے لیے مؤخر کر دیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فیفا کے صدر سے ریڈ کارڈ کے فیصلے پر نظرثانی کی درخواست کی تھی جس کے بعد فلورین بالوگن کو 7 جولائی کو بیلجیئم کے خلاف پری کوارٹر فائنل میچ کھیلنے کی اجازت مل گئی۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فیفا کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے تنظیم کا شکریہ ادا کیا۔

مزیدپڑھیں:بھارت؛ ممبئی میں شدید طوفانی بارش، معمولات زندگی درہم برہم

دوسری جانب بیلجیئم فٹبال ایسوسی ایشن نے فیصلے پر شدید حیرت کا اظہار کرتے ہوئے ممکنہ قانونی کارروائی پر غور شروع کر دیا ہے۔ اس فیصلے کے بعد فیفا کی غیرجانبداری اور ساکھ کے حوالے سے بھی سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔