ملک بھر میں سونے کی قیمتیں گرنے لگیں

Calender Icon منگل 7 جولائی 2026

پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتیں(Gold Rates) گرنے لگیں، آج مزید کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 2500 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 34 ہزار 936 روپے ہو گئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 2143 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 72 ہزار 887 روپے ہو گئی۔

مزیدپڑھیں:آن لائن حج رجسٹریشن کے ذریعے عازمین کی تعداد ڈھائی لاکھ سے تجاوز کر گئی

واضح رہے کہ گزشتہ روز ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار 400 روپے کمی ہوئی تھی۔