کراچی سے بی ایل اے کے 2 دہشتگرد گرفتار، بارودی مواد و اسلحہ برآمد

Calender Icon منگل 7 جولائی 2026

کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کراچی میں کالعدم بی ایل اے(Band B L A) کے 2 دہشت گرد گرفتار کرلیے۔

ترجمان سی ٹی ڈی نے دعویٰ کیا کہ گرفتار بی ایل اے دہشت گرد کراچی میں دہشت گردی کا منصوبہ بنارہے تھے۔

ترجمان کے مطابق گرفتار دہشت گرد حساس تنصیبات کی معلومات اپنی تنظیم کو فراہم کرتے تھے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کا مزید کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی شناخت مجاہد بلوچ اور فرید بلوچ کے نام سے ہوئی ہے،

مزید پڑھیں:بے شک برا لگے لیکن مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، سعد رفیق

ملزمان کے قبضے سے سے بارودی مواد اور اسلحہ برآمد ہوا ہے، ان کے خلاف تھانا سی ٹی ڈی میں مقدمات درج ہیں۔