پاکستان پر قرضوں کا بوجھ، 1سال میں 5 ہزار 904 ارب مزید اضافہ

Calender Icon منگل 7 جولائی 2026

رواں مالی سال میں قرضوں پر 8 ہزار 54 ارب روپے سود بھی ادا کرنا پڑے گا، آڈیٹر جنرل نے بھی سوالات اٹھائے ہیں۔گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں قرض کی ادائیگی پر 65 فیصد زیادہ خرچ ہوئے،وزارت خزانہ

گزشتہ ایک سال کے دوران قرضوں کا بوجھ 5 ہزار 904 ارب روپے بڑھ گیا اور پاکستان پر قرضوں کا مجموعی حجم بڑھ کر 81 ہزار 949 ارب تک جا پہنچا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ رواں مالی سال میں قرضوں پر 8 ہزار 54 ارب روپے سود بھی ادا کرنا پڑے گا۔وفاقی حکومت کا مجموعی قرض 82 کھرب ہوگیا، آڈٹ رپورٹ میں ہوشربا انکشافات

دوسری جانب آڈیٹر جنرل پاکستان نے بھی قرضوں کی مس مینجمنٹ پر سوالات اٹھا دیے ہیں اور رپورٹ میں بتایا کہ قرضوں کی اصل رقم کی ادائیگی کے لیے 83 کھرب روپے سے زائد کی غیرحقیقی بجٹ سازی کی گئی، جس کے نتیجے میں غیر ضروری اضافی اخراجات سامنے آئے ہیں۔

مزید پڑھیں:کراچی میں نیگلیریا جراثیم سے رواں سال کی پہلی ہلاکت رپورٹ

آڈٹ رپورٹ میں یہ بھی انکشاف کیاگیاکہ حکومت مالیاتی رپورٹنگ مینول کے مطابق ماہانہ بھی تیار نہیں کررہی،حالانکہ یہ رپورٹ ہر ماہ قومی قرضوں کی مجموعی صورت حال کاجائزہ پیش کرنے کے لیے ضروری ہے۔