علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ حضرت علی ؓ کے روضے پر ادا

Calender Icon بدھ 8 جولائی 2026

ایران کے شہید رہبرِ اعلیٰ سید علی خامنہ ای(ayatollah ali khamenei) اور ان کے ساتھ شہید ہوئے اہلِ خانہ کی نمازِ جنازہ عراق کے شہر نجف میں حضرت علی ؓ کے روضے پر ادا کر دی گئی۔

شہید رہبر کا تاریخی جلوسِ جنازہ کربلا کی جانب رواں دواں ہے، جس میں لاکھوں سوگوار شرکت کر رہے ہیں۔

شہید خامنہ ای کے اہلِ خانہ کی میتیں کربلا میں روضۂ امام حسین ؓ پر پہنچا دی گئیں۔

مزیدپڑھیں:بھارتی گلوکار ابھیجیت کا پاکستانی فنکاروں سے متعلق متنازع بیان، مشی خان کا کرارا جواب

گزشتہ روز قم میں جلوسِ جنازہ کے بعد شہید سید علی خامنہ ای اور ان کے اہلِ خانہ کی میتیں رات کو عراق منتقل کی گئی تھیں۔

شہداء کی تدفین کل ان کے آبائی شہر مشہد میں روضۂ امام رضا ؓ کے احاطے میں کی جائے گی۔